سرگودہا (بیوروچیف) کمشنر/ چیئر مین تعلیمی بورڈ سرگودہا محمد اجمل بھٹی کی ذاتی دلچسپی کے باعث بورڈ میں عرصہ دراز سے زیر التواء درستگی نام، درستگی ولدیت اور درستگی تاریخ پیدائش کے بورڈ میں جمع شدہ تمام کیسز کی متعلقہ کمیٹی کی سفارش پر منظوری دے دی گئی ہے۔ جاری پریس نوٹ کے مطابق سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر محسن عباس نے کمشنر/ چیئرمین کی خصوصی ہدایت پر تمام درستگی کے لیٹر 11فروری 2023 کو متعلقہ برانچ سے جاری کروا دیئے ہیں۔ ایسے درخواست دہندہ جنہوں نے درستگی نام، درستگی ولدیت اور درستگی تاریخ پیدائش کے حوالے سے بورڈ میں کیس جمع کروا رکھے ہیں انہیں مزید کوئی معلومات درکار ہوں تو جنرل برانچ کے آفیسر کے نمبرز 03007710725, 03006022849 اور 0483250057 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
51