28

تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی’ عبدالقدیر اعوان

گوجرہ ( نامہ نگار )پاکستا ن مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ممبر صوبائی اسمبلی حا جی عبدالقدیر اعوا ن نے کہا ہے کہ تعلیم ہی انسا ن کو انسا ن بنا تی ہے آ ج کی نئی نسل تعلیم حا صل کرکے ہی ملک کی با گ دوڑ سنبھا ل سکتی ہے ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کو ئی کمی نہیں ہے ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے الفاروق پبلک سکول اور ڈولفن پبلک سکول کی سا لا نہ تقسیم تقریب نعا ما ت میں خطا ب کرتے ہوئے کیا وہ تقریب میں بطور مہما ن خصوصی شریک ہوئے انہو ں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی وا لدین نوجوا ن نسل کو تعلیم کے زیور سے آ راستہ کریں آ ج کے بچے کل کے نوجوا ن اور آ نے والء وقت میں یہی نوجوا ن مل کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں