ساہیوال(بیوروچیف) تعلیم کے حصول میں آسانی پیدا کرنا بہترین عمل ہے جس کا فائدہ مخیر حضرات ناصرف اس دنیا میں بلکہ آخرت کے روز بھی اٹھائیں گے۔ یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید عثمان منیر بخاری نے مخیر حضرات کے تعاون سے گورنمنٹ پرائمری سکول 87ـA/6ـR مڈھالی شریف میں طلبا میں یونیفارم، جیکٹ، دستانے، جرابیں اور جوتے وغیرہ تقسیم کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محمد بلال ارشد، چوہدری عابد نور سندھو، سکول ہیڈ میڈم راشدہ لطیف، سکول ٹیچرز میڈم عائشہ شکیل، میڈم آصفہ جبار اور کیئر گیور مس میمونہ بھی موجود تھیں۔
