35

تعمیراتی میٹریل مہنگا ‘ گھروں کی تعمیر و مرمت کروانا مشکل ہوگیا

منڈی صادق گنج (نامہ نگار)تعمیراتی میٹریل مہنگا گھروں کی روایتی تزئین و آرائش کا کام ختم’ دوسری جانب دیہاڑی دار طبقہ بھی کام مسلسل نہ ملنے سے گھروں کے اخراجات پورا نہ ہونے سے پریشان’مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث سیمنٹ ریت سریا سمیت دیگر تعمیراتی میٹریل کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں تعمیراتی میٹریل کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے وجہ سے عام شہری کے لئے نیا گھر تعمیر کرنا ایک خواب بن کر رہ گیا ہے وہیں شہریوں کی جانب سے ہر سال گھروں کی تزئین آرائش کا کام بھی نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ آمدن کے تمام تر وسائل تو ضروریات زندگی پورا کرنے میں صرف ہو رہے ہیں ایسے میں گھروں کی تزئین و آرائش کے لئے بجٹ نکالنا ناممکن ہو چکا ہے دوسری جانب مسلسل کام نہ ملنے سے دیہاڑی دار طبقہ بھی شدید ترین مشکلات کا سامنا کر رہا ہے مزدور طبقے کا کہنا ہے کہ کام مسلسل نہ ملنے سے گھروں کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہو جاتا ہے مزدوری سے گھر کے اخراجات بمشکل پورے ہوتے ہیں ایسی صورت حال میں مزدور پر جو قرض اور ادھار چڑھ جائے اسے اتارنا ناممکن ہو جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں