21

تمام آڑھتیوں کو اتحاد گروپ کا ساتھ دیناچاہیے ‘ ملک رضوان ملک عمران

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی ڈجکوٹ روڈ کے 16مارچ کو ہونیوالے انتخابات کے ضمن میں اتحاد گروپ کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ‘ ملک برادری کی جانب سے اتحاد گروپ کی مکمل حمایت کے اعلان کے بعد صورتحال یکسر تبدیل ‘ حاجی محمد آصف اسلم اور رانا ایوب اسلم منج گروپ کی کامیابی یقینی ہو گئی’ تفصیلات کے مطابق گزشتہ غلہ منڈی میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں ایک اہم اجلاس ہوا ‘ جس میں آڑھتیوں کی بڑی تعداد سمیت ملک برادری کے سرکردہ رہنمائوں ملک رضوان’ ملک عمران’ ملک حسیب’ ملک یعقوب’ ملک ثاقب’ میاں راشد’ بابا نذر حسین’ شیخ محمد حنیف’ چوہدری ممتاز حسن’ میاں راشد’ حاجی غلام رسول’ شیخ محمود نے شرکت کی’اور اعلان کیا کہ ہم نہ صرف اتحاد گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں بلکہ مہم میں شانہ بشانہ چلنے اور مکمل تعاون کی بھر پور یقین دہانی بھی کرواتے ہیں ‘ اس موقع پر تمام شرکاء اجلاس نے امیدوار برائے صدر حاجی محمد آصف اسلم اور امیدوار جنرل سیکرٹری رانا ایوب اسلم منج کی آڑھتیاں کی فلاح و بہبود ‘ مارکیٹ کے مسائل کے حل اور تمام دکانداروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے دیرینہ کاوشوں اور مخلصانہ خدمات کو سراہا اور کہاکہ دونوں رہنمائوں نے آڑھتیاں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے ہیں ‘ جبکہ مارکیٹ میں ترقیاتی اور تعمیراتی کاموں کی تکمیل کے حوالہ سے بھی ان کی خدمات کو قطعی طور پر فراموش نہیں کیا جاسکتا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں