32

تمباکو پر بھاری ٹیکس سے تمباکو نوشی پر قابو پانے میں مدد ملے گی

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) تمباکو مصنوعات پر حالیہ ٹیکسز سے نہ صرف ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی بلکہ نوجوانوں میں تمباکو نوشی کے بڑھتے ہوئے رحجان کو قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار تمباکو نوشی کے خلاف کام کرنے والی تنظیم کرومیٹک کے سی ای او شارق محمود خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ شارق محمود خان نے تمباکو مصنوعات پر ٹیکسز کے نفاز کو یقینی بنانے کے لئے سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں کو سراہنے کے ساتھ، تمباکو مصنوعات پر ٹیکسز عائد کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ حکومت سگریٹ کے متبادل کے طور پر مارکیٹ میں دستیاب دیگر مصنوعات کو روکنے کے لئے بھی موثر قانون سازی کرے گی تاکہ نوجوانوں کو سگریٹ سمیت تمباکو کی دیگر مصنوعات کے ناسور سے دور کرکے ان کے مستقبل کو روشن اور محفوظ بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں