45

تنازعہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے’ شبیر عثمانی

چنیوٹ(نامہ نگار )مرکز ختم نبوت جا معہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر میں یکجہتی کشمیر سیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کلمہ اسلام کے رشتے کی بنیاد پر کشمیریوں کا عملی طور پر ساتھ دینا ضروری ہے۔ کشمیریوں کے جذبہ حریت اور شوقِ شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ کشمیر کی آزادی میں ایک بہت بڑی رکاوٹ مسلم حکمرانوں کی بے حسی ہے کشمیری قوم نے حصول آزادی کے لیئے جو لازوال اور باکمال جد و جہد کی ہے۔وہ تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔مسئلہ کشمیر اقوام متحد ہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔اقوام متحدہ اور او۔آئی۔سی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیئے قابل قبول اور منصفانہ حل کرنے میں کردار ادا کرے۔ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب امیر مو لانا قا ری شبیر احمد عثمانی نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں