فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 2014ء کے آئین کی بحالی اور ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر میں ملک بھر کے سولہ ریجنز کو بحال کردیا گیا ہے اور ریجنز میں کوچز کی تعیناتی کا عمل شروع ہو گیا ہے ‘ جس کے تحت فیصل آباد ریجن کے سابق ہیڈ کوچ تنویر شوکت کو دوبارہ ریجنل ہیڈ کوچ تعینات کردیا گیا ‘ سینئر ایچ آر منیجر پی سی بی محمد وقاص ملک کی جانب سے تنویر شوکت کی بطور ریجنل ہیڈ کوچ تعیناتی کامراسلہ جاری کردیا گیا ہے ۔جس پر کرکٹرز نے انہیں مبارکباد دی ہے۔
38