18

توانائی بحران نے ٹیکسٹائل صنعت کو شدید نقصان پہنچایا

فیصل آباد (پ ر)چیئرمین اپپٹما حافظ شیخ محمداصغر قادری نے کہا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور ملک میں توانائی بحران نے ٹیکسٹائل کی صنعت کو شدید نقصان پہنچایا ہے گزشتہ چھ ماہ کے دوران پچاس فیصد سے زائد یونٹس بند ہو چکے ہیں ۔ ٹیکسٹائل اور اسپننگ یونٹس کی بندش سے تقریبا دو لاکھ سے زائد ورکرز بے روزگار ہوئے ہیں پاکستان سے دوسرے ممالک کو ٹیکسٹائل اشیاء کی برآمدات کو بری طرح متاثر کیا ہے بجلی کے نرخوں میں غیر معمولی اضافے کے بعد گزشتہ چھ ماہ کے دوران پیدواری لاگت میں سو فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لئے بجلی کا ٹیرف بھی حکومت نے بڑھا دیا ہے انہوںنے ٹیکسٹائل سیکٹر کے بحران کو حل کرنے اور قومی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے سخت فیصلے ناگزیر ہیں ۔ ہم آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک ہے ہمیں پاکستان کو پانچویں بڑی معیشت بنانا ہے ۔ حکومت کو مضبوط کرنے لئے ترجیحات کا تعین کرے ۔ مہنگائی کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی وجہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں