43

توانائی بچت کی قومی پالیسی کے نفاذ کی تیاریاں

اسلام آباد(بیوروچیف)توانائی کی بچت کے لیے روایتی پنکھوں کی پیداوار اور فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وفاقی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی سفارشات پر توانائی کی بچت کی قومی پالیسی کے تحت ملک میں زیادہ بجلی استعمال کرنیوالے روایتی پنکھوں کی پیداوار پر یکم جولائی 2023سے پابندی کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے جس کا باضابطہ ایس آر او جلد جاری کردیا جائے گا۔ نیشنل انرجی ایفی شنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی (این ای سی سی)کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ ملک میں صرف80واٹس سے کم بجلی پر چلنے والے پنکھوں کی پیداوار کی اجازت دی جائے اس کیلیے پی ایس کیو سی اے کو بھی ملک میں پنکھوں کے قومی معیار میں ردوبدل کی ہدایت کردی گئی۔اس فیصلے کے تحت ملک میں اسٹار ریٹنگ درجہ اول میں آنے والے پنکھوں کی پیداوار اور فروخت کی اجازت ہوگی جو80واٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں