15

توشہ خانہ کا ریکارڈ سرکاری ویب سائٹ پر جاری

اسلام آباد (بیوروچیف)وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ سرکاری ویب سائٹ پر جاری کردیا۔ وفاقی حکومت نے کابینہ ڈویژن کی سرکاری ویب سائٹ پر ریکارڈ اپلوڈ کیا ہے ۔وزیراعظم کی ہدایت پر توشہ خانہ کا 2002 سے 2023 کا 446 صفحات پر مشتمل ریکارڈ اپلوڈ کیا گیا ۔توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والوں میں سابق صدور، سابق وزرائ اعظم، وفاقی وزراء ،اعلی حکام اورسرکاری افسران کے نام شامل ہیں ۔ ریکارڈ کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف، سابق وزیر اعظم شوکت عزیز، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ،سابق وزیر اعظم نواز شریف، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وزیر اعظم عمران خان کا توشہ خانہ ریکارڈ اپلوڈ کیا گیا ہے جبکہ موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر عارف علوی کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی اپلوڈ کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے جاری ریکارڈ کے مطابق رواں سال 2023 میں موجودہ حکومت نے 59 تحائف وصول کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں