اسلام آباد (بیوروچیف ) قومی احتساب بیورو نے توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو 9 مارچ کو راولپنڈی آفس میں طلب کرلیا۔ عمران خان کو نیب اسلام آباد / راولپنڈی کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے جو کہ عمران کی رہائش گاہ بنی گالہ اور چک شہزاد اسلام آباد کے گھر پر بھیجا گیا ہے۔ نوٹس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں ملنے والے تحائف کو فروخت کیا جن میں چار رولیکس گھڑیاں، ایک ا?ئی فون جو انہیں 2018ئ میں قطر آرمڈ فورسز کی جانب سے دیا گیا، قیمتی گھڑی اور دیگر تحائف شامل ہیں جو انہوں نے خلاف قانون فروخت کیے۔ دوسری جانب نیب راولپنڈی نے عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشری بی بی کو بھی 9 مارچ کو توشہ خانہ کیس میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔نیب کی جانب سے سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کو پہلے ہی 8 مارچ طلب کیا گیا ہے جبکہ توشہ خانہ کے انچارج سے بھی نیب نے پوچھ گچھ کی ہے۔
27