43

توہین قرآن دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی غیرت ایمانی پر حملہ ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تحریک دفاع اسلام و پاکستان شعبہ خواتین کے زیر اہتمام جامعہ خدیة الکبری للبنات منیر آباد سے چوک مدنپورہ تک سویڈن میں ہونے والی قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی حرمت قرآن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی شرکا ریلی نے پلے کارڈ اور کتبے اٹھائے ہوئے تھے۔ جن پر حرمت قرآن پر جان بھی قربان ہے حرمت قرآن کی جنگ علامہ ہشام الہی ظہیر کے سنگ سمیت مختلف نعرے درج تھے۔ریلی کی قیادت محترمہ باجی عشرت شاہد قیوم چیف آرگنائزرشعبہ خواتین پاکستان، باجی نصرت لیاقت،باجی کوثر فیاض،باجی خورشید عمر، و دیگر نے کی۔ نڑ والا روڈ مدن پورہ چوک میں شعبہ خواتین پاکستان کی چیف آرگنائزر محترمہ باجی عشرت شاہد قیوم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حرمت قرآن کے لیے ہم قائد تحریک علامہ ہشام الہی ظہیر کی قیادت میں ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ مغربی ممالک میں قرآن پاک کی توہین دنیا میں بسنے والے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی غیرت ایمانی پر حملہ ہے۔ جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قرآن پاک کی توہین کرنے والے یاد رکھیں، تمہاری یہ نازیبا حرکات تمہاری تباہی کا سبب بنے گی،قرآن پاک قیامت تک چمکتا اور دمکتا اور لاکھوں مسلمانوں کے سینوں میں محفوظ رہے گا، مغربی ممالک میں ہونے والے واقعات کے خلاف امت مسلمہ کے حکمران آواز بلند کریں۔ ریلی کے اختتام پر اسلام کی سربلندی، ملکی سلامتی کے لیے اور پشاور پولیس لین کی مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں