30

توہین قرآن کے واقعہ کے بعد ‘ سویڈیش سفیر کو ملک بدر کیا جائے

چنیوٹ(نامہ نگار)سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف ڈی سی آفس کے باہر احتجاج،سویڈیش سفیر کو ملک بدر کیا جائے ،مظاہرہن کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق مظاہرہ میں جمعیت علمائے اسلام، وکلاء اور سیاسی جماعتو ں کے قائدین سمیت بچوں کی بڑی تعداد نے شر کت کی،مظاہرین کا حکومت پاکستان سے سو یڈ ن سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ، بار ایسوی ایشن کے جنرل سیکرٹری شاہد یعقوب نے کہا سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنا بد تر ین دہشتگردی ہے, اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے رہنما کلیم نومی نے کہاحکومت نے اگر سویڈن کے سفارتکار کو واپس نہ بھیجا تو ملکی سطح پر احتجاج کا سلسلہ شروع کرینگے, مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف نعرے درج تھے،اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما اور صدر کسان بورڈ سید نور الحسن شاہ نے پرجوش انداز میں حکومت کو للکارتے ہوئے کہا کہ ہوش کے ناخن لو اس موقع پر کوئی کمپرومائز نہ ہو گا،ہم کٹ مریں گے حکومت کیوں اب تک خاموش بیٹھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں