48

تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروش کوگرفتارکرلیا

جڑانوالہ(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ صدر ریاض اٹھوال کی سربراہی میں پولیس نے دوران گشت منشیات فروش کو حراست میں لیکر 1 کلو سے زائد چرس برآمد کرکے پابند سلاسل کر دیا، تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹائون جڑانوالہ ملک عابد حسین ظفر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر ریاض اٹھوال کی سربراہی میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے پولیس تھانہ صدر نے دوران گشت منشیات فروشاں چک نمبر 354 گ ب کے قریب مشکوک شخص کی جامعہ تلاشی کے دوران 1270 گرام چرس برآمد کر لی پکڑے جانیوالے شخص کی شناخت الطاف حسین ولد منشا کے نام سے ہوئی ہے ایس ایچ او تھانہ صدر ریاض اٹھوال کا کہنا ہے کہ منشیات فروش کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں