70

تھانہ غلام محمد آباد کے تین کانسٹیبل معطل

فیصلآباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے کرپشن اور فرائض میں غفلت کے الزام میں تھانہ غلام محمد آباد کے تین کانسٹیبلان کو معطل کر دیا، معطل ہونے والے کانسٹیبلان میں عمیر’ ذیشان اور نعیم واہلہ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ کانسٹیبلان کلیم شہید کالونی میں بعض جواریوں سے تعلقات استوار کر رکھے تھے اور ان سے بھاری رشوت وصول کرتے تھے۔ دوران انکوائری مذکورہ کانسٹیبلان قصور وار پائے گئے جس میں تینوں کانسٹیبلان کو معطل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں