25

تھانہ ٹھیکریوالہ میں چوری ‘ ڈکیتی کی وارداتیں ‘ شہری مال و زر سے محروم

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)تھانہ ٹھیکریوالا میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں شہری مال و ذر سے محروم پولیس وارداتیں کنٹرول کرنے میں ناکام سی پی او سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق چک نمبر264 ر ب کا رہائشی شرافت علی ولد غلام نبی فلک شہر ولد محمد اسحاق کے ہمراہ نیو سبز منڈی سے سبزی خرید کر رکشہ میں سوار جا رہے تھے کہ چوکی نیو سبز منڈی سے چند فرلانگ دور تین کس مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے روک کر شرافت سے بارہ ہزار جبکہ فلک شیر سے تیرہ ہزار نقدی چھین لی پینسرہ سے گلالی پور جاتے ہوئے موٹر وے کے قریب عرفان علی ولد محمد دین سکنہ 72 ج ب سے مسلح ڈاکوئوں نے بارہ ہزار نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین لیا ایئرپورٹ کے قریب سے دوکاندار خالد حسین ولد محمد شریف کا آوٹ ڈور مارکہ مالیتی ایک لاکھ روپے چوری کر لیا گیا سدھار کے رہائشی پاور لوم ورکرز کے گھر سے نامعلوم چور تالے توڑ کر جوسر میشن کپڑے پنکھے،استری وغیر سامان چوری کر لیا گیا ,72 ج ب گلالی پور کے رہائشی زمیندارضمیر احمد ولد امیر احمد کے رقبہ سے ٹیوب ویل کے لئے نصب کیا گیا ٹرانسفارمر مالیتی ڈھائی لاکھ چوری کر لیا گیادریں اثنا 71 ج ب سرلی کے رہائشی یاسر ولد محمد مشتاق کی حویلی سے نامعلوم چور تالے توڑ کر ٹوکہ مشین مالیتی 25000 ہزار کبوتر مالیتی 50 ہزار اور اسیل مرغے مالیتی ڈیڑھ لاکھ چوری کر کے فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں