29

تھانہ ٹھیکریوالہ پتنگ بازوں کے خلاف متحرک

ٹھیکریوالا(نامہ نگار)تھانہ ٹھیکری والا پولیس نے فلائنگ کائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف درجن کے قریب مقدمات درج کر لیے،ملزمان سے سینکڑوں پتنگیں اور ممنوعہ ڈورقبضہ میں لے کرحوالات بند کردیا،تفصیلات کے مطابق،تھانہ ٹھیکری والا پولیس کا پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان جاری ہے، گزشتہ روز مختلف مقامات پر کاروائیوں کے دوران سینکڑوں پتنگیں اور ممنوعہ ڈور قبضہ میں لے کر عبدالرحمن ولدرفیع سکنہ 66 ج۔ب،فقیرحسین ولدسلیمان سکنہ 66 ج۔ب،جعفر اقبال ولد بوٹا سکنہ 66 ج۔ب، علی رضا ولد بوٹا 66 ج۔ب،حماد ولد جاوید سکنہ 66 ج۔ب اسلام پورہ،شاہد ولد فیاض سکنہ 66 ج۔ب، رحمان ولد شوکت سکنہ 241 ر۔ب،عمران ولد دلدار سکنہ241 ر۔ب،علی رضا ولد ریاض سکنہ241 ر۔ب،واحد ندیم ولد غلام سرور سکنہ 72 ج۔ب گلالی پور،طلحہ ولد بابر سکنہ 73 ج۔ب جھپال، اور اعجاز ولد انور سکنہ 275 ج۔ب کے خلاف ممنوعہ فلائنگ کائٹ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کو حوالات بند کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں