20

تھانہ ٹھیکریوالہ کا علاقہ سدھار نشیئو ں کی آما جگاہ بن گیا

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)تھانہ ٹھیکریوالہ کا علاقہ سدھار نشئیوں کی آماجگاہ بن گیا ،پولیس اہلکار ویلے مصروف،تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ سدھار میں منشیات کی فروخت کا دھندہ عروج پر ہے پولیس کی اہلی اور غفلت کے باعث نوجوان نسل تیزی سے نشے کی لت میں مبتلا ہو رہے ہیں نشے گھروں کے گھر اجاڑ دئیے والدین سے ان کے ہیرے جیسے بیٹے چھن گئے لیکن پولیس کی روش نہ بدلی رشوت کے عوض منشیات فروشوں کو زہر فروخت کرنے کی کھلے عام اجازت دی ہوئی ہے شہریوں بشارت علی،زاہد محمود،اکبر علی ،ندیم بھٹہ،ملک مقصود عرف سودا،رانا لیاقت ،احسن،زوہیب و دیگر کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر مامور اہلکار اپنی دیہاڈیاں لگانے کیلئے فیلڈ میں رہتے ہیں نہ کہ جرائم کی روک تھام کیلئے بلکہ پولیس اہلکار جرائم میں اضافہ کا سبب بن رہے ہیں سدھار اڈا کے گردونواح میں درجنوں نشئی نشہ کرنے میں مصروف رہتے ہیں ان میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں