24

تھانہ پہاڑپور کا چوروں کیخلاف کریک ڈائون’ 2 گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) تھانہ پہاڑ پور پولیس کا چوروں کیخلاف وسیع کریک ڈائون،2پیشہ ور چور گرفتار،چوری شدہ تقریباساڑھے3لاکھ روپے مالیت کا سامان، 2لاکھ روپے نقد،1کلو سے زائد چرس بھی برآمد ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑپور پولیس نے ایس ڈی پی او پہاڑپور سرکل محمد عمران کنڈی کی قیادت میں ایس ایچ او ظفر عباس کے ہمراہ ڈکیتوں اور چوروں کیخلاف وسیع کریک ڈائون کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث 2پیشہ ور چوروں کو گرفتار کرلیا،سرکل ایس ڈی پی او کی سربراہی میں تشکیل کردہ ٹیم جس میںایس ایچ اوظفر عباس اور Oiiضمیر حسین بھی شامل تھے نے مختلف مقدمات پر کاروائی کرکے تقریبا15دن قبل ہونیوالی بڑی چوری کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزمان شوکت ولد محمد نواز قوم کھوکھر سکنہ پہاڑ پوراورشہزاد ولد عصمت اللہ قوم ملی خیل سکنہ گلشن عظیم کالونی سے گرفتار کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں