34

تھانہ ڈجکوٹ سے چند قدم کے فاصلے پر 5دکانوں میں نقب زنی کی وارداتیں

ڈجکوٹ(نامہ نگار) ڈجکوٹ میں تھانہ سے چند قدم کے فاصلے پر نقب زنی کے ذریعے 5 دکانوں سے 20 لاکھ روپے نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈجکوٹ سٹی کے مین اور مصروف ترین بازار میں نامعلوم چوروں کے گروہ نے 1 ڈالر سپر سٹور ، رضوان کریانہ ، اسلم پتی سٹور ، چترال واسکٹ سٹور ، ابرار سپر سٹور کی چھتیں پھاڑ کر تقریبا 20 لاکھ روپے نقدی ، چائے کی پتی کے ڈبے ، اور دیگر سامان لے اُڑے، پولیس کے تاخیر سے پہنچنے پر تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں