17

تھانہ کھوئی بہارہ کی حدود میں دو گروپوں میں فائرنگ’ 1 شخص جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) تھانہ کھوئی بہارہ کی حدود کھوئی بہارہ کے علاقہ میں دوگروپوں میں فائرنگ سے 1شخص جاں بحق ‘ جبکہ ایک زخمی ہو گیا’اسی طرح تھانہ یارک کی حدود علاقہ وانڈا سہولن میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق علاقہ کھوئی بہارہ میں ذاتی دشمنی کی بناء پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا ‘ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ‘ جن کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا دیا گیا’واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی پائی جاتی تھی ‘ دوسری جانب تھانہ یارک کی حدود وانڈہ سہولن میں فائرنگ کے واقعہ میں 1شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ‘مذکورہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں