34

تھانہ کینٹ کی حدود میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے اہل علاقہ عدم تحفظ کا شکار

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) تھانہ کینٹ کی حدود بلا ل آباد ‘اعجاز آباد ‘مریالی میں چو ری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں ‘ نامعلو چور مرحبا آ ئر ن سٹورنزد رومی فلور ملز سے چار لاکھ روپے مالیت کاسامان چوری کرکے لے گئے ‘ انجمن تاجران ملتا ن روڈ کا واقعہ پر اظہار تشویش ۔ تفصیلات کے مطا بق انجمن تاجران ملتان روڈ کا اجلاس صدر محمد سعید اعوان منعقد ہوا اجلاس میں دیگر عہد ید ا ر ا ن و تاجران نے کثیرتعداد میں شرکت کی ‘ اجلاس میں علاقہ مریالی کے علاقوں بلال آباد ‘ اعجاز آبا د میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور بالخصوص گز شتہ ر وز رومی فلور ملز کے قریب مرحبا آئرن سٹو ر میں چو ر ی کی واردات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ‘ ا ور کہا گیا کہ مریالی کے علاقوں میں آئے روز دکا نو ں اور گھر وں میں چوری کی وارداتیں ہو رہی ہیں ‘ مقامی پو لیس اب تک ملزمان کو پکڑنے اور چوری شدہ سا ما ن برآمد کرنے میں ناکام ہے ‘انہوں نے کہاکہ مر حبا آئرن سٹور سے ملزمان ڈیجیٹل و یلڈنگ مشین ‘ ویلڈنگ تار و دیگر چار لاکھ روپے کا سامان چوری کر کے لے گئے ہیں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے تاجر برادری اور اہل علاقہ میں عدم تحفظ پایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں