35

تھانہ گڑھ کی حدود میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی تین وارداتیں

کنجوانی(نامہ نگار) تھانہ گڑھ کی حدود میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی تین وارداتوں میں سیلز مین نقدی اور موبائل سے محروم جبکہ تیسرا ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کا رہائشی رضا ولد دلشاد حسین شاہ جو کہ میڈیکل کمپنی میں بطور آرڈر ٹیکر کام کرتا ہے چار بجے کے قریب کنجوانی سے آرڈر لیکر واپس جا رہا تھا کہ 453گ ب کے قریب دو نامعلوم 125 موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے گن پو ا ئنٹ پر ر و ک لیا اور بیس ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے جبکہ دوسری واردات بھی اسی مقام پر ہوئی جس میں دونا معلوم ڈاکوئوں نے سمندری کے رہائشی عارف ولد حنیف اوردو ساتھیوں کو جو کہ شاہ زور ڈالے پر سوار تھے کنجوانی سٹی میں مال کی سپلائی کے بعد واپس سمندری جا رہے تھے کہ453گ ب کے قریب دو نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے روکنے کی کوشش کی مگر ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی جس پر طیش میں آ کر ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی فائرنگ کی زد میں آکر عارف دائیں گھٹنے پر فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جبکہ ڈکیتی کی تیسری واردات میں ساہیوال کا رہائشی سیلزمین لئیق احمد کو456گ ب کے قریب دو نامعلوم 125موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک کر ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور موبائل سے محروم کر دیا اطلاع پر پولیس تھانہ گڑھ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نامعلو ڈاکوئوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی اور زخمی ہونے والے کو پرائیویٹ گاڑی کے ذریعے طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو سمندری بھجوا دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں