27

تھانہ گڑھ کے علاقہ میں ڈاکو ناکہ،متعدد راہ گیر لٹ گئے

کنجوانی(نامہ نگار)تھانہ گڑھ کی حدود میں دس نامعلوم ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر متعدد افراد کو نقدی و دیگرقیمتی سامان سے محروم کر دیا جبکہ کار سو ا ر افراد کو نہ رکنے پر فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلا دیا مقامی پولیس نے 15کی اطلاع پر جا ئے وقوعہ پر پہنچ کر افسران بالا کو سب اچھا کی ر پو ر ٹ جاری کر دی تفصیلات کے مطابق صبح پانچ بجے کے قریب فاروق چوک پر دس نامعلوم ڈاکوئو ں نے ناکہ لگا کر ساہیوال اور فیصل ااباد جانے و ا لے متعدد راہگیروں کو نقدی اور قیمتی سامان سے محر وم کر دیا جبکہ کار نمبریICT155پر ساہیوال سے فیصل آباد جانے والے عرفان ولد نیاز اور عابد ولدمحمد حسین تھانہ گڑھ کی حدود فاروق چوک پر پہنچے تو نا معلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر روکنے کی کوشش کی جس پر کار سوار افراد نے گاڑی کی رفتار تیز کرتے ہوئے نکلنے کی کوشش کی تو نامعلوم ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کر دی فائر گاڑی میں لگے جبکہ گاڑی میں سوار افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے ڈاکوئوں کے ہاتھوں جمع پونجی گنوانے افراد نے15پر کال کی تو پولیس تھانہ گڑھ کا عملہ روائتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچا اور لٹنے والے افراد کو طفل تسلی دینے کے بعد واپس چلا گیا واضح رہے کہ تھانہ گڑھ میں تعینات ایس ایچ او ریاض حسین شاہ گفتار کا غازی بن کر تھانے میں آنے والی عوام کو انصاف فراہم کرنے کی بجائے لولی پاپ دینے میں مشہور ہے علاقہ مکینوں نے پولیس کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ گڑھ کے علاقہ میں جرائم کی روک تھام اور ڈاکوئوں کو نکیل ڈالنے کے لئے نڈر ایس ایچ او تعینات کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں