ساہیوال(بیورو چیف) تھانہ ہڑپہ کی بڑی کاروائی 3 کلو آئس سمیت ملزم شانی ماچھی رنگے ہاتھوں گرفتار اس سے قبل شانی منشیات فروش کا بڑا بھائی عمیر چند روز قبل گرفتار ہوا تھا جس کی ڈیل لاکھوں میں ہوی جو پیسے دے کر گھر وآپس چلا گیا تھا آج اس کا چھوٹا بھائی شانی ماچھی تین کلو آئس منشیات سمیت رنگے ہاتھوں ولی پٹرول پمپ سے مہران کار سمیت پکڑا گیا ہے جس کی ڈیل لاکھوں میں جاری ہے یاد رہے کہ یہ ملزمان ساہیوال ہڑپہ چیچہ وطنی میں آئس کی ڈیلر شپ اور تھوک کا کام کرتے ہیں درجنوں نوجوانوں کو بیرون ملک بھی آئس دے کر بھیج چکے ہیں جن میں سے چند ائیرپورٹ پر پکڑے گئے اور وہ جیلوں کی ہوا کھا رہے ہیں جن کے گھروں میں خرچہ اور راشن یہ ملزمان دے رہے ہیں ساہیوال چیچہ وطنی اور ہڑپہ کے شہریوں نے آی جی پنجاب اور آر پی او ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ ان معاشرے کے ناسوروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
33