18

تیزرفتارپک اپ کی ٹکر سے سائیکل سوارزخمی

کمالیہ(نامہ نگار) تیز رفتار پک اپ کی سائیکل سوار کو ٹکر۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ رجانہ ر وڈ پر تیز رفتار پک اپ نے سائیکل سوار کو پیچھے سے ٹکر دے ماری۔ جس کے نتیجے میں سائیکل سو ار شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کمالیہ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور اسے نزدیکی ہسپتال منتقل کردیا۔ جہاں اس کا مزید علاج جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں