چنیوٹ(نامہ نگار )تیزرفتاری کے باعث دو رکشے آپس میں ٹکرانے سے 7مردوخواتین زخمی ریسکیو1122کے مطابق جھنگ روڈ نزد وینساں والا سٹاف تیز رفتاری کے باعث دو رکشے آپس میں ٹکرا گئے جس سے ڈرائیور سمیت رکشہ پر سوار12سالہ حمیرا دخترساجد،16سالہ ارم دختراکبر،17پرتاشہ دختراحمدحسن،18سالہ عاصمہ دختریوسف،16سالہ علی حیدر ولد عطاء محمد،35سالہ عبدالقیوم ولد محمداسلم اور45سالہ پرویز ولد محمد یوسف شدید زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ منتقل کردیا گیا جہاں سے کچھ زخمیوں کو فارغ کردیا گیا جبکہ باقی زیر علاج ہیں۔
31