23

تیز رفتارموٹر سائیکلیں ٹکرانے سے پیزا ڈیلیوری بوائے جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ چنیوٹ روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے پیزا ڈیلیوری بوائے جاں بحق ہو گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ جھمرہ کا رہائشی25 سالہ ریحان پیزا پہنچانے کیلئے چنیوٹ روڈ پر جا رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر لگنے سے گر کر بری طرح زخمی ہو گیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچی تو ریحان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکا تھا، تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں