25

تیز رفتاری نے موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) غلام محمد آباد کے علاقہ ڈیرہ سائیں قبرستان کے قریب تیز رفتاری نے شہری کی جان لے لی، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ غلام محمد آباد چاندنی چوک کا رہائشی 38 سالہ محمد احسن ولد محمد دین موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ ڈیرہ سائیں قبرستان کے قریب تیز رفتاری سے ٹریکٹر ٹرالی کو اوورٹیک کرتے ہوئے موٹرسائیکل سلپ ہونے سے گر پڑا اور سر میں شدید چوٹ آئی، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکا تھا، جس پر پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں