گوجرہ(نامہ نگار)تیز رفتارڈالہ کی ٹکر لگنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔معلوم ہواہے کہ گیلانی ٹائون گوجرہ کی رضیہ بی بی اپنے بیٹے کے ہمراہ سائیکل پر سوار حفیظ پارک روڈمدنی ٹائون کے قریب جا رہی تھی کہ تیز رفتار ڈالہ کی ٹکر لگنے سے شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ طبی امدادکی فراہمی سے قبل ہی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گئی۔جس کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔جبکہ ڈالہ ڈرائیور موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا۔مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔
