17

تیز رفتار ڈاٹسن ڈالہ الٹنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) سدرہ شریف زیارت کیلئے ڈاٹسن ڈالہ ڈرائیور کی تیزرفتاری کی وجہ سے سڑک کنارے الٹنے سے ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ‘ جبکہ 2بچوں سمیت 6افراد زخمی ہوگئے ‘نواب شہید پولیس نے ڈاٹسن ڈالہ ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب شہید میں جہانزیب مروت سکنہ محلہ مستی خیل پنیالہ نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرے اہل خانہ ‘ رشتہ داروں اور دیگر سواریوں نے کرائے پر ڈاٹسن ڈالہ لیا اور سدرہ شریف زیارت کیلئے روانہ ہوئے ‘ڈرائیور نے تیزرفتاری اور غفلت سے ڈاٹسن ڈالہ چلایا جو پنیالہ گلوٹی روڈپر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کنارے الٹ گیا ‘ جس کی وجہ سے میرا پڑوسی احمد ولد کامران موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں