چنیوٹ(نامہ نگار)تیز رفتار ڈمپر کی کار کو ٹکر دو افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ریسکیو 1122کے مطابق چنیوٹ روڈ پیلوال صدیقہ سامنے آتے ڈمپر نے کار کو ٹکر ماردی جس سے کار پر سوار 38سالہ عثمان ولد محمد داؤد اور30سالہ شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 25سالہ سونیل ولد نوید،30سالہ عمران ولد افضل اور ایک 25سالہ زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اور ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ابتدائی اطلاعات کے مطابق مہران کار فیصل آباد سے سرگودھا بارات کے ساتھ جارہی تھی جبکہ ڈمپر سرگودھا سے چنیوٹ آرہا تھا۔
33