فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ فیڈمک کے علاقہ علامہ اقبال انڈسٹریل زون کے قریب تیز رفتار ڈمپر اور کار میں تصادم’ ایک نوجوان جاں بحق’ تین بری طرح زخمی ہو گئے، حادثے کا مرتکب ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق سیف اﷲ نے بتایا کہ اس کا بھتیجا طارق حسین اور فاروق حسین’ فجر طارق وغیرہ کار پر سوار ہو کر شہر کی طرف جا رہے تھے کہ جب وہ علامہ اقبال انڈسٹریل زون کے قریب پہنچے تو تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو گئے، جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں پر طارق حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، حادثہ میں کار بری طرح تباہ ہو گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔
27