27

تیز رفتار کار نہر میں جاگری ‘ بہن بھائی زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کینال روڈ پر لائلپور گیلریا کے قریب تیز رفتار کار نہر میں گرنے سے بہن بھائی بری طرح زخمی ہو گئے، ریسکیو1122 نے مضروبان کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ علی الصبح 19 سالہ زریام ولد عزیز اپنی 17 سالہ ہمشیرہ سمیعہ دختر عزیز کے ہمراہ کرولا کار پر شہر کی طرف آ رہا تھا کہ جب وہ کینال روڈ پر لائلپور گیلریا کے قریب پہنچے تو ڈرائیور کو اونگھ آنے کے باعث کار بے قابو ہو کر نہر میں جاگری، اس میں سوار بہن بھائی بری طرح زخمی ہو گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے مضروبان کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال داخل کروایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں