فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ساہیانوالہ انٹرچینج کے قریب تیز رفتار کنٹینر کی زد میں آ کر موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ساتھی بری طرح زخمی ہو گیا، حادثہ کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 چک جھمرہ کا رہائشی 35 سالہ رشید احمد ولد اﷲ دتہ اپنے ساتھی 19 سالہ محمد حسیب ولد تنویر حسین کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ساہیانوالہ انٹرچینج کے قریب چنیوٹ روڈ پر جا رہا تھا کہ راستے میں تیز رفتار کنٹینر کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو رشید احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا جبکہ زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا، تاہم پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔
23