27

تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ جھنگ روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق، بیوی بری طرح زخمی ہو گئی، حادثے کا مرتکب ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ نڑوالا روڈ چھوٹی اناسی کا رہائشی 52 سالہ شفیق ولد حبیب احمد اپنی اہلیہ فرزانہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر عزیزوں کو ملنے جا رہا تھا جب وہ جھنگ روڈ پر سدھار سے آگے پہنچا تو عقب سے آنے والے نامعلوم گاڑی کی ٹکر لگنے سے میاں بیوی بری طرح زخمی ہو کر گر پڑے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو شفیق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا، تاہم اسکی اہلیہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا، پولیس نے حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں