35

تین بار کے ناکام وزیراعظم کو چوتھی بار مسلط نہیں ہونے دینگے

فیصل آباد(پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈویژنل نائب صدر وامیدوار پی پی 110ماسٹر اشفاق احمدنے کہا کہ آٹھ فروری کو تیر چلے گا عوام فیصلہ کرے گی انشائاللہ تیر کو ووٹ ملیں گے تیر انشائاللہ شیر کا شکار کر کے دکھائے گی عوام الیکشن میں بزدل لیڈروں کو مسترد کرے گی ،تین بار کے ناکام وزیراعظم کو چوتھی بار مسلط نہیں ہونے دیں گے۔ اب ان کو لندن نہیں بھاگنے دیں گے لاہور میں ان کے گھر میں گھس کر انشائاللہ پیپلز پارٹی ان کو مارے گی لوٹ مار کرنے والوں کا راستہ روکنا ہوگا عوام کسی کے غلام نہیں اور ہم ہماری جماعت کسی سے ڈرتی نہیں سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی پی جتنے دعوے کرتا تھا ضمنی الیکشن میں اپنی اہلیت کا حشر دیکھ بیٹھا ہے انشائاللہ نوجوانوں پر چیئرمین بلاول نے اعتماد کیا ہے ہم انشائاللہ ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور پی ٹی ائی کو عبرت ناک شکست دیں گے عوام تیر سے کولر کا شکار کرے گی پیپلز پارٹی تیر سے شیر اور واٹر کولر کو چھلنی کرے گی عوام تیر کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں تیر سے شیر اور واٹر کولر کو چھلنی کریں گے۔ہم کسی کے لاڈلے نہیں صرف عوام کے لاڈلہ بننا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں