21

جائیداد سے حصہ مانگنے پر بھائی نے سگی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا

صفدرآباد(نامہ نگار)جائیداد میں سے حصہ مانگنے پر بھائی نے اپنی بیوی اورساس سے مل کر سگی بہن کوثر بی بی کو گلے میںدوپٹے کا پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے۔واقعہ نواحی گائوں مانانوالہ پھلروان روڈ پر کچانوالی ناصرآباد میں پیش آیا۔پولیس تھانہ صفدرآباد نے مقتولہ کی بہن ثمینہ بی بی کی مدعیت میں ملزم بابر،اس کی بیوی مدیحہ بی بی اور ساس صفیہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔مقدمہ مدعیہ کے مطابق کوثربی بی اس کے پاس ناصرآباد میںرہتی تھی جو کہ غیر شادی شدہ تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں