21

جائیداد ہتھیانے کیلئے چچا نے یتیم بھتیجے کو مار ڈالا

جھنگ (نامہ نگار)جائیداد ہتھیانے کے لئے چچا نے بیٹے سے مل کر جواں سال اکلوتے یتیم بھتیجے کو تیز دھار آلے سے قتل کر کے لاش دریا میں پھینک دی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جھنگ کے علاقہ چک نمبر 464جوڑی والا میں ملزم ذوالفقار ولد ہمایوں نے اپنے بیٹے رمضان سے مل کر اپنے اکلوتے یتیم بھتیجے 20سالہ مبشر کو گلے میں رسی سے پھندہ دے کر تیز دھار آلے سے قتل کر کے اس کی لاش دریا میں بہا دی۔ مقتول کی ڈیڈ باڈی ملنے پر پولیس نے تفتیش شروع کی تو قتل کے محرکات کو ٹریس کر کے ملزم ذوالفقار کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں