84

جارح مزاج اوپنر فخر زمان کم بیک کیلئے تیار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان ایک بار پھر پاکستان کے لیے ایکشن دکھانے کے لیے تیار ہوگئے۔ فخر زمان نے کہا کہ انجری کے بعد کم بیک مشکل ہوتا ہے، ایک بار پھر پاکستان کی جانب سے ایکشن کے لیے تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان کپ میں ردھم بحال کیا، میچ فٹنس واپس آچکی ہے، کافی اچھا محسوس کر رہا ہوں۔اوپننگ بیٹر نے مزید کہا کہ دو تین ماہ بعد کرکٹ سے دوری کے بعد واپس آنے میں چیلنج ہوتا ہے، انجری کے بعد پہلا میچ کھیلا ذہن میں تھا کہ کہیں دوبارہ انجرڈ نہ ہوجائوں۔فخر زمان نے یہ بھی کہا کہ ون ڈے ٹیم کا اچھا کمبی نیشن ہے، نیوزی لینڈ سے سیریز کے لیے حوصلے بلند ہیں، مجھے اچھی پرفارمنس کی امید ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے ہر میچ کھیلنا ہمارے لیے اہم ہوتا ہے، ہم نیوزی لینڈ سے 3 میچز کی سیریز بھی جیتیں گے۔قومی اوپننگ بیٹر نے کہا کہ انجری کی وجہ سے میچز مس ہونے کا دکھ ہوتا ہے مگر یہ اپنے ہاتھ میں نہیں، ورلڈکپ میں وقت سے قبل کھیلا، مکمل ری ہیب میں وقت تھا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کو ضرورت تھی اس لیے میں میدان میں اترا تھا، دل تو چاہ رہا تھا اس وقت بھی کھیل لوں مگر باڈی نے ساتھ نہیں دیا۔فخر زمان نے کہا کہ بیٹنگ میں فٹنس کے بغیر اتر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں