سرگودھا (بیوروچیف) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق جاری سکیموں پر کام کو مکمل کیا جارہا ہے اور جو ترقیاتی سکیمیں مکمل ہوچکی ہیں ان کی ادائیگی کام کا معیار چیک کرنے کے بعد پاس ہونے پر کی جارہی ہے قوم کا پیسہ کسی صورت بھی ضائع نہیں ہونے دینگے جس کیلئے خود فیلڈ میں جاکر کام کے معیار کا جائزہ لے رہا ہوں ان خیالات کا اظہار پاک PWD کے ایگزیکٹو انجینئر محمد عدنان نے ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کرنے کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ قوم کا پیسہ قوم کی فلاح و بہبود پر احسن طریقہ سے خرچ ہو یہی ہمارے محکمہ کی ترجیح ہے اور انشاء اللہ ریجن بھر میں جو بھی کام ہورہے ہیں ان کاموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ہماری کوشش ہے کہ جو کام ہو وہ معیاری ہو محمد عدنان نے کہا کہ ریجن بھر میں 30دسمبر تک دی گئی سکیموں کا ٹارگٹ 100% مکمل ہوچکا ہے جبکہ اب 30جون تک جو بھی سکیم جاری ہے یا مستقبل میں آئیگی اس کے معیار کو بھی برقرار رکھنے کیساتھ ساتھ مقررہ مدت میں کام مکمل کئے جائینگے۔
