28

جامع مسجد مدنی صفدرآباد میں نمازفجر کے بعد درودشریف کی محفل

صفدرآباد(نامہ نگار)جامع مسجد مدنی صفدرآ باد مدنی محلہ میں بعد نماز فجر پانچ ہزار باردرود شر یف مسلسل پڑھا جارہا ہے۔نماز کی ادائیگی کے فو ری بعد مسجد میں موجود نمازی درود پاک پڑھنا شر وع کر دیتے ہیں اور پانچ ہزار کی تعداد پوری کی جاتی ہے۔علامہ محمد یامین بھٹی نے بتایاکہ دس سالوں سے یہ سلسلہ متواتر جاری ہے اور بلا ناغہ درود پاک پڑھنے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے،روزانہ د عا ہوتی ہے اور درود پاک سرکار مدینہ ۖ کی بارگاہ میں پیش کیا جاتا ہے۔انہوں نے عاشقان مصطفیٰۖ سے اپیل کی کہ وہ اس درود پاک کی محفل پاک میں شرکت کر کے اپنے قلوب کو عشق مصطفیٰۖسے منور فرمائیں۔درود پاک پڑھنے والے پر اللہ کی رحمت لکھ دی جاتی ہے اور یہ عمل ہر حال میں قبول ہے۔درود پاک کی محافل سجانے والے خوش قسمت ہیں کہ انہیں یہ عظیم سعادت مل رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں