20

جتنا بڑا پاور شو ‘ اتنی ہی ٹکٹ کنفرم ‘کپتان نے فارمولے کا اعلان کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی ٹکٹ کیلئے اپنی حکمت عملی کا اعلان کردیا’جتنا بڑا پاورشو’اتنی ہی پارٹی ٹکٹ کنفرم’امیدواروں کی سرگرمیوں سے متعلق رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر کپتان کو بھجوائی جانے لگی’فیصل آباد میں میاں فرخ حبیب اورشوکت علی رانا بڑے پاورشوکرنے میں بازی لے گئے’تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین’سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوامیدوار جتنی بڑی”الیکشن کرائو’ملک بچائو”ریلی نکالے گا اورجتنے بڑے عوامی اجتماعات کا انعقاد کرنے میں کامیاب ہوگا اس کی پارٹی ٹکٹ بھی اتنی ہی کنفرم ہوگی’اس حوالے سے PTiکے ٹکٹ کے خواہش مند امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم تیز کرتے ہوئے عوام کیساتھ رابطے بڑھا دیئے ہیں’پنجاب کے دوسرے بڑے شہر میں PTiکے کارکنوں اور عوام کی حمایت حاصل کرنے میں سب سے زیادہ کامیابی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن میاں فرخ حبیب اورامیدوارPP-114شوکت علی رانا کو حاصل ہوئی ہے’PTiکے سرگرم رہنما شوکت علی رانا امیدوار PP-114نے حلقہ بھر میں رابطہ عوام مہم تیزکردی جس کے دوران انہیں بھرپورپذیرائی مل رہی ہے جبکہ ان کی طرف سے نکالی جانے والی ”الیکشن کرائو’ملک بچائو”ریلیوں میں کارکنوں اوراہالیان حلقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کرکے اسے یادگاربنادیا’PTiکے چیئرمین عمران خان حلقہ PP-114میں شوکت علی رانا کی انتخابی سرگرمیوں سے بیحد خوش ہیں اورانہیں پارٹی ٹکٹ ملنا یقینی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں