وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر گمراہ کن مہم کی روک تھام کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ججز کے خلاف پروپیگنڈہ کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، پاکستان اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشنز نے کہا ہے کہ عدلیہ آئین وقانون کے مطابق فیصلے کر رہی ہے، اداروں’ ججوں پر تنقید کرنے کی روش روکنا ہو گی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ایف آئی اے اور انٹیلی جنس اداروں کی کمیٹی 15 دن میں ابتدائی رپورٹ تیار کر کے دے گی اور متعلقہ عدالتوں میں چالان اور مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کیلئے اقدامات بھی تجویز کرے گی جے آئی ٹی کے کنوینئر ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ہوں گے، آئی بی آئی ایس آئی کے نمائندے اور ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس جے آئی ٹی میں شامل ہوں گے جبکہ پی ٹی اے کا نمائندہ بھی شامل ہو گا جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف مذموم مہم چلانے والوں کا پتہ لگائے گی، وکلاء تنظیموں نے بھی چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف منفی مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے،، سپریم کورٹ کے چیف جسٹش کے خلاف مہم چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا حکومتی فیصلہ درست ہے اور سوشل میڈیا پر ایسا پراپیگنڈہ چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرنا وقت کا تقاضا ہے وزارت داخلہ نے اس حوالے سے جے آئی ٹی قائم کر کے اچھا اقدام کیا ہے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ پی ٹی اے انٹیلی جنس بیورو اور آئی ایس آئی کے نمائندے ٹیم میں شامل کئے ہیں اور اس ٹیم کو جانفشانی سے کام کرتے ہوئے ایسے لوگوں کو ڈھونڈنا ہو گا جو ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر ججز کے خلاف مہم چلانے میں مصروف ہیں ایسے افراد کے خلاف نہ صرف کارروائی ہونی چاہیے ایسے لوگوں کے اکائونٹ بند کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی نگرانی بھی کی جانی چاہیے۔
