87

جدید کاشتکاری سے غذائی استحکام کا حصول ممکن

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ علم پر مبنی معیشت،بہترین تحقیقات، اچھے اخلاق اور مثبت رویوں کو معاشرے میں پروان چڑھا کر مایوسیوں کو خوشحالی میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے 27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا۔ جلسہ تقسیم اسناد میں سال 2021 اور 2022 کے 16229 فارغ التحصیل طلباو طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں جن میں 248پی ایچ ڈی شامل ہیں جبکہ اعلی کارکردگی کے حامل 42طلبہ کو گولڈ، 94 کو سلور اور 26کو برانز میڈلز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں کے ہمراہ ڈگریاں تقسیم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں