17

جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں کریں ‘ ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایت پر ڈی ایس پی پٹرولنگ فیصل آباد ملک محمد امین نے پٹرولنگ پوسٹ پل پڑوپیاں کی فارمل انسپیکشن کی ۔ اس دوران پٹرولنگ پوسٹ پر جوانو ں کی حاضری ، ڈسپلن، ٹرن آؤٹ، اسلحہ و پو سٹ کی صفائی اور کرائم اینڈ کنٹرول کی صورتِ حا ل کا جائزہ لیا۔ پٹرولنگ پوسٹ کی عمارت، کچن گارڈنز ،رہائشی کمرہ جات اور کچن جبکہ گشت پر مامور سرکاری گاڑی کو بھی چیک کیا گیا ۔ بہترین صفائی ،ریکارڈ اور ڈسپلن پر انچارج پوسٹ سب انسپکٹر محمد مجاہد علی اور محرر ہیڈ کنسٹبل طاہر شہزاد کو سر اہتے ہوئے CCiiiسرٹیفکیٹ دینے کی سفا ر ش کی گئی ہے ۔پٹرولنگ پوسٹ پر رپورٹنگ روم کا جائزہ لیا اور اب تک رپورٹنگ سینٹر سے فائدہ اٹھا نے والے شہریوں کی تفصیل بھی طلب کی ۔ انہوں نے جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پو سٹ ہائے پر رپورٹنگ سینٹر ز کا قیام شہریوں کو ان کے گھر تک سہولیات میسر کرنا ہے ۔اس سلسلہ میں دیہات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بھر پو ر مدد کریں انہیں پوسٹ پر پانی پلائیں ، اخلا قیا ت سے پیش آئیں اور ہر صورت ان کی مدد کریں ۔ مزیدکرائم اینڈ کنٹرول کی صورت حال کے متعلق بات کرتے ہوئے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کریں ،مکمل جذبے اور جانفشانی سے شہریوں کو تحفظ اور مدد فراہم کریں ، گشت پر مامور گاڑی میں تما م تر سامان اور اشتہاری مجرمان کی فہرستیں اور اسلحہ ہمیشہ مکمل اور صاف ستھرا ہونا چاہئے ، ہائی ویز کو ہر صورت شہریوں کے لئے محفوظ بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں