کمالیہ(نامہ نگار) ڈی پی ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا شعیب محمود خاں سے پریس کلب کے ارکان نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علاقائی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا شعیب محمود نے کہا کہ امن عامہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ کسی بھی علاقہ میں امن کا قیام پہلی ترجیح ہوتی ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے اور جلد ہی علاقہ سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کردیا جائے گا۔ یہ عناصر معاشرے کا نا سور ہوتے ہیں جو کہ عوام کے سکھ چین کو تباہ کرتے رہتے ہیں۔ مجھے فخر ہے کہ ہمارا محکمہ نے گزشتہ کچھ عرصہ سے ایسے عناصر کے خلاف برق رفتاری سے کاروائیوں کا آغاز کیا ہوا ہے اور اب تک کئی ملزمان اور گروہوں کے سرغنہ گرفتار ہو چکے ہیں۔ جن سے تفتیش کی جارہی ہے جس کے بعد ان کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔ ہمیں اس سلسلہ میں عوام کے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے۔ عوام کو چاہیے کہ وہ کہیں بھی اس قسم کا واقعہ ہوتا دیکھیں، کوئی مشکوک فرد نظر آئے یا اس قسم کی کوئی اور بات ہو تو فوری طور پر پولیس کی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے ہمیں مطلع کریں۔
45