سرگودھا (بیوروچیف) جنرل بس اسٹینڈ اور گردونواح میں جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کلیدی کردار ادا کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ جنرل بس اسٹینڈ سمیت گردونواح میں گزشتہ کئی روز سے جرائم میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آرہی ہے جس پر تھانہ سیٹلائٹ ٹائون پولیس کی کارکردگی مثالی ہے سو فیصد جرائم ترقی یافتہ ممالک میں بھی ختم نہیں ہوسکتے ان خیالات کا اظہار انجمن دکانداران جنرل بس اسٹینڈ کی سپریم کونسل کے چیئرمین محمد عارف رفیق پہلوان نے ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹائون محمد افضل سے اپنے آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محمد افضل اور ان کی ٹیم جرائم کے خاتمہ کیلئے متحرک ہے کیونکہ کہا جاتا ہے کہ جب پولیس جاگتی ہے تو مجرم سو جاتے ہیں اور یہ بات محمد افضل نے بطور ایس ایچ او ثابت کی ہے ان کے گشت کے نظام سے جرائم کنٹرول کرنے میں مدد مل رہی ہے یہی وجہ ہے کہ تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کا علاقہ جوکہ جرائم کی آماجگاہ ہے اب جرائم پیشہ لوگ یہاں سے بھاگ رہے ہیں۔
