66

جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کا سکھ چین غارت کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ آج پھر مزید 77وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر فرار جبکہ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق اقبال سٹیڈیم کے قریب خالد محمود سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ الائیڈ موڑ سے عرفان مسیح کا پرس’ سول ہسپتال کے باہر علی عمران سے ایک لاکھ 10ہزار روپے’ فون’ فرید ٹائون میں حیدر علی کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو 3لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان لے گئے’ جج والا قبرستان کے قریب علیم مبشر کی دکان سے 7لاکھ مالیت کا سامان چوری’ 217 رب اچکیرہ کے قریب اعجاز حسین سے 1لاکھ 86ہزار روپے’ فون’ کوکیانوالہ روڈ پر محمد علی سے 70ہزار روپے’ فون’ مدینہ پارک کے زبیر کی دکان کا صفایا کر دیا گیا’ ایف ڈی اے سٹی کے قریب اصغر علی سے 65ہزار روپے’ فون’ 53 ج ب میں طارق کے ڈیرہ سے 14لاکھ سے زائد مالیت کے مویشی’ نلکہ کوہالہ کے غلام عباس سے نقدی’ فون’ اسلامیہ پارک کے آصف محمود کی دکان سے بجلی کی تاریں’ رحمت آباد کے مبشر علی سے نقدی’ فون’ 80مربع کینال روڈ پر نادر جاوید سے نقدی’ فون’ رضا گارڈن کے قریب ذیشان سے پرس’ عزیز ٹیکسٹائل مل کے قریب سخاوت کی فیکٹری سے بھاری مالیت کا سامان چور لے اُڑے’ 189 رب کے ندیم شبیر سے 10ہزار روپے’ فون’ 113 ج ب کے نذیر سے 60ہزار روپے’ فون’ 108 ج ب کے امجد علی سے نقدی’ فون’ فرخ ریاض سے 15ہزار روپے’ فون’ 126 رب کے منیر کی دکان سے 10لاکھ کا سامان لوٹ لیا’ دھنولہ چک کے قریب اویس سے نقدی’ فون’ باوا جک کے احمد سے فون’ حیدرآباد کے سیف اﷲ سے نقدی’ فون’ ٹی وی بوسٹر روڈ پر رب نواز سے نقدی’ فون’ محمدی کالونی سے شبیر حسین کے گھر کے باہر سے چور چارپائی لے اُڑا’ نشاط آباد کے کاشف سے نقدی’ فون’ کوہ نور پلازہ کے قریب سلیم ظفر سے 33ہزار روپے’ فون’ نعمت کالونی کے ثقلین عباس سے نقدی’ فون’ ستیانہ روڈ پر عدنان سے نقدی’ فون’ چناب گارڈن کے فاروق احمد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ محمدی چوک کے منیر حسین سے پرس’ جھنگ روڈ پر حفیظ سے نقدی’ فون’ مدنی چوک کے فرزند علی کی دکان سے کرسیاں’ عبداﷲ کالونی کے لیاقت علی سے نقدی’ فون’ داتا چوک کی ثمرین پروین سے پرس چھین لیا’ 133 گ ب کے راشد محمود کا گھر لوٹ لیا’ 273 ج ب کے صالح سے نقدی’ فون’ صدیق سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 75 ج ب کے سہیل سے فون’ ککوآنہ میں عزیز سے نقدی’ فون چھین لیا’ 75 ج ب کے افضل سے 10ہزار روپے’ فون چھین لئے’ کہکشاں کالونی کے حمزہ سے نقدی’ فون’ الشفاء ٹرسٹ ہسپتال کے باہر وسیم سے نقدی’ فون’ پل نہر شیروآنہ کے قریب اشفاق سے نقدی’ فون’ جھال چوک سے وقاص طالب سے نقدی’ فون’ 649 گ ب کے عبدالحنان سے نقدی’ فون’ 89 گ ب کے عمران سے 5ہزار روپے’ فون’ 74 گ ب کے اشرف سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 591 گ ب کے عبدالرحیم سے نقدی’ فون’ 205 رب کے منور سے نقدی’ فون’ 60 رب کے راشد علی سے نقدی’ فون’ 420 گ ب کے شہباز حسین سے 62ہزار روپے’ فون’ قصبہ تاندلیانوالہ کے پارس مسیح کے ڈیرہ سے مویشی’ پنڈی شیخ موسیٰ کے حسنین کے ڈیرہ سے مویشی’ 620 گ ب کے شوکت علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 621 گ ب کے غلام مرتضیٰ سے 44ہزار روپے’ فون’ 388 گ ب کے شہباز سے 48ہزار روپے’ فون’ 137 گ ب کے شہباز سے 48ہزار روپے’ فون’ 137 گ ب کے فیضان اصغر سے 8ہزار روپے’ فون اور دیگر وارداتوں کے دوران ڈاکو متعدد شہریوں سے لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں الائیڈ موڑ سے شفیق الرحمن’ سیشن کورٹ سے شعیب’ سول ہسپتال سے علی رضا’ ضلع کونسل سے اشتیاق’ سی پی او آفس کے باہر سے اقبال’ علی ہائوسنگ سے عتیق الرحمن’ کوثرآباد کے عبدالرئوف’ الیاس پارک سے فاروق’ عیدگاہ روڈ سے ارسلان شاہ’ نڑوالا روڈ سے فیاض’ محلہ عثمان غنی سے محمد عمر’ جمیل ٹائون کے عبدالرحمن’ رضاآباد سے شاہد’ سرگودھا روڈ کے عبدالرزاق’ مسلم ٹائون کے عدنان نثار’ تاج کالونی کے شوکت علی’ چباں روڈ پر نعمان’ ملت ٹائون کے شمس الدین’ نیشنل ٹائون کے وقاص’ فیضان مدینہ چوک سے دانش’ پیپلزکالونی نمبر2 کے شفیق’ بٹالہ کالونی کے پرویز’ الٰہی آباد کے یعقوب’ ڈاکٹر چوک سے اسد علی’ لنڈا بازار سے وقاص’ مومن آباد کے مبشر علی’ لنڈا بازار سے زین العابدین’ مظفرکالونی کے فیصل’ جنرل ہسپتال سمن آباد سے لیاقت علی’ نواب ٹائون کے ذیشان’ وارڈن پولیس آفس جڑانوالہ سے عظمت علی’ سول ہسپتال سے عثمان’ 121 گ ب کے عدنان’ 266 رب کے اختر علی’ 471 گ ب کے کفیل اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشہ چور لیکر رفوچکر ہو گئے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں